مدھیہ پردیش کے اجین میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دیکھا گیا۔ جمعرات کے روز اداکارہ کی راہل کے ساتھ چلنے کی تصاویر اور ویڈ یوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے نظر آئے۔ اس سے قبل اداکارہ پوجا بھٹ، ریا سین اور رشمی دیسائی سمیت دیگر کئی اداکارہ کو راہل گاندھی کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ Bharat Jodo Yatra
ان تصاویر میں سوارا بھاسکر جہاں سفید کرتے میں نظر آرہی ہیں وہیں راہل سفید ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے سوارا نے جمعرات کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے سے پہلے اجین پہنچنے کی تصاویر ریٹویٹ کی تھی۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اداکار کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے اور پارٹی اور لیڈر کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے تعریف کی۔
گزشتہ ماہ ٹی وی اداکار رشمی دیسائی اور اکانکشا پوری مہاراشٹر میں راہل خان کے ساتھ چلتی نظر آئی تھیں۔ کانگریس کے ٹویٹر پیج نے اس کا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس کے جواب میں رشمی نے لکھا تھا' اتنی خوبصورت اور سادہ سوچ لیکن اس پر عمل درآمد کرنا بہت مشکل ہے'۔۔۔تجربہ کار اداکار امول پالیکر اور ان کی اہلیہ، مصنف اور فلمساز سندھیا گوکھلے نے بھی مہاراشٹر میں بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا تھا۔۔