نئی دہلی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورعآپ کے رہنما راگھو چڈھا منگنی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں 13 مئی کو دہلی میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر اپنے رشتے کو مزید مضبوط کرلیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ منگی کی تقریب میں تقریباً 150 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں سیاسی اور فلمی برادری کے کئی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ حالانکہ نہ ہی پرینیتی اور نہ ہی راگھو نے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے لیکن عآپ کے ایک رہنما نے مارچ میں انہیں ان کے "یونین" پر مبارکباد دی تھی۔
عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجیو اروڑہ نے پرینیتی اور راگھو کی تصویروں کا کولیج شیئر کرتے ہوئے ان کے رشتے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کو محبت، خوشی نصیب ہو۔ میری نیک خواہشات ہے دونوں کے ساتھ'۔ پرینیتی اور راگھو کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں مارچ میں ممبئی میں انہیں ایک ریستوراں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔