ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC to attend Parineeti Engagement: پرینکا چوپڑا اپنی بہن پرینیتی کی منگنی تقریب میں شرکت کریں گی - پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔ ایک حالیہ جانکاری کے مطابق عالمی آئیکون اور پرینیتی کی بڑی بہن پرینکا چوپڑا بھی دہلی میں منعقد ہونے والی اس منگنی تقریب میں شرکت کریں گی۔

پرینکا چوپڑا اپنی بہن پرینیتی کی منگنی تقریب میں شرکت کریں گی
پرینکا چوپڑا اپنی بہن پرینیتی کی منگنی تقریب میں شرکت کریں گی
author img

By

Published : May 12, 2023, 10:48 AM IST

حیدرآباد:بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا 13 مئی کو دہلی میں ایک نجی تقریب میں ایک دوسرے سے منگنی کرنے جارہے ہیں۔ یہ دونوں کی منگنی کی تقریب کافی شاہی انداز میں ہونے والی ہے۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ کی چچیری بہن اور گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا جونس ان کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے امریکہ سے دہلی پہنچنے والی ہیں۔ یہ جوڑا دہلی کے کناٹ پلیس کے قریب کپورتھلا ہاؤس میں روایتی طریقے سے منگنی کرنے والا ہے۔PC to attend Parineeti Engagement

ذرائع کے مطابق پرینکا 13 مئی کی صبح دہلی پہنچیں گی۔ پرینکا کا قیام مختصر رہے گا۔ اداکارہ نے اپنی بہن کے اس خاص دن کے لیے اپنے کام سے تھوڑا وقفہ لیا ہے۔ ان کے شوہر نک جونس کے ان کے ساتھ آنے کی توقع نہیں ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ اپنی بیٹی مالتی میری کو ساتھ لے کر آئیں گی یا نہیں'۔

منگنی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی شرکت کریں گے۔ پرینیتی ایک خوبصورت ہندوستانی لباس میں ملبوس نظر آنے والی ہیں جسے منیش نے تیار کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ جوڑی ایک دوسرے سے ملتا جلتا لباس پہننے والے ہیں۔ راگھو اپنے انکل اور فیشن ڈیزائنر پون سچدیوا کی جانب سے ڈیزائن کردہ لباس میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق 'پرینیتی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ دہلی میں ہیں اور اپنی منگنی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ جوڑے نے اپنی منگنی کو خفیہ رکھنے کی کوشش نہیں کی ہے لیکن اس تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی شرکت کرنے والے ہیں۔ جوڑے کے لیے یہ ایک خاص لمحہ ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں'۔

اطلاع یہ بھی ہے کہ منگنی بالکل پنجابی انداز میں ہوگی جہاں ناچ، گانا اور مستی دیکھنے کو ملے گی۔ یہ جوڑا پیسٹل رنگ کے لباس میں نظر آنے والا ہے اور مہمانوں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ بھی کچھ اسی طرح کے رنگ کے لباس میں شرکت کریں۔

پرینیتی اور راگھو کے تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھی جب رواں سال دونوں کو ممبئی میں ایک ساتھ کئی بار دیکھا گیا۔ انہیں ایک ساتھ کھانا کھانے سے لے کر ممبئی اور دہلی کے ہوائی اڈوں پر چھوڑنے اور ریسیو کرنے تک دیکھا گیا۔ انہیں حال ہی میں موہالی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا جہاں وہ ایک ساتھ آئی پی ایل میچ دیکھ رہے تھے۔ جس سے شائقین کو یقین ہو گیا کہ وہ واقعی ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Parineeti Chopra-Raghav Chadha Engagement منگنی سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اس ڈیزائنر سے ملاقات کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details