اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں کرئیر بنانے کے اپنے مشکل سفر پر اکثر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے ممبئی میں اپنی پرائم ویڈیو سیریز سیٹاڈل کے ایک خصوصی تشہیری پروگرام میں اس تبصرے پر کھل کر بات کی، جس نے گزشتہ ہفتہ بالی ووڈ میں ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا تھا۔ اداکارہ نے حالیہ ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں نظرانداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ہالی ووڈ کا سفر طئے کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ نے اپنے اس تبصرے پر کہا کہ انہوں نے اپنے دل کی بات کہی ہے۔PC Reacts on Her Recent Interview
پرینکا کے ان تبصروں نے ہندی فلم انڈسٹری میں آؤٹ سائڈر کے ساتھ امتیازی سلوک کے رویہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی تھی۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ یہ انٹرویو ایسے وقت میں آیا ہے جب ان کی پرائم ویڈیو پر ویب سیریز سیٹاڈل ریلیز ہونے والی ہے۔
ممبئی میں اپنی ویب سیریز سیٹاڈل کی تشہیری پروگرام کے دوران پروینکا چوپڑا سے ان کے حالیہ انٹرویو سے پیدا ہوئی ہلچل پر پوچھا گیا۔ پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا کہ انہوں نے برسوں بعد بالی ووڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرنے کا انتخاب کیوں کیا؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ' جب میں پوڈ کاسٹ کر رہی تھی، مجھ سے میری زندگی کے سفر کے بارے میں پوچھا گیا۔ میں اپنی جوانی کے وقت 10، 15، 22، اور 40 سال کے سفر پر بات کی۔ میں نے اپنے سفر کی حقیقت بیان کی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اب اپنی زندگی کے اس مرحلے کے بارے میں بات کرنے میں آرام دہ محسوس کرتی ہوں'۔