اداکار پرکاش راج نے حال ہی میں کیرالہ میں ایک لٹریچر فیسٹیول میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس ادبی میلے میں انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں بات کی جو پٹھان کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے اور فلم کو ناکام دیکھنا چاہتے تھے۔ اداکار نے فلم کے باکس آفس کمائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فلم کی کمائی نے ان لوگوں کو غلط ثابت کیا ہے جو فلم کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے۔ Prakash Raj on Boycott Pathaan Gang
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان اپنے پہلے گانے 'بیشرم رنگ' کی ریلیز کے بعد سے تنازعات کی زد میں آگئی تھی۔ چند سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے گانے میں دیپیکا کے لباس، خاص طور پر ان کی بکنی کے رنگ پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری کو جب ریلیز ہوئی تب فلم نے بائیکاٹ مطالبات کے درمیان زبردست کمائی کی۔ فلم نے اب تک 800 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
کیرالہ میں ماتھرو بھومی انٹرنیشنل فیسٹیول آف لیٹرز میں اداکار پرکاش راج بھی ان مہمان خصوصی میں سے ایک تھے جنہیں مدعو کیا گیا تھا۔ اس میلے میں اداکار کبیر بیدی، امیتا گھوش اور سدھا مورتی نے بھی شرکت کی تھی۔ اس سال اداکار تمل فلم واریسو اور تیلگو فلم والٹیئر ویرایا میں نظر آئے۔ پرکاش نے کہا کہ 'وہ لوگ پٹھان پر پابندی لگانا چاہتے تھے، لیکن یہ 700 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والا ہے۔ یہ بیوقوف لوگ، جو پٹھان پر پابندی لگانا چاہتے تھے، انہوں نے 30 کروڑ میں مودی کی فلم نہیں چلائی، یہ صرف بھونک رہے ہیں، کاٹتے نہیں، فکر مت کرو، یہ صرف شو مچا رہے ہیں'۔