اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Prakash Raj on The Kashmir Files پرکاش راج نے دی کشمیر فائلز کو 'بیہودہ فلم' قرار دیا - پرکاش راج نے وویک اگنی ہوتری کی تنقید کی

پرکاش راج نے ایک حالیہ تقریب میں دی کشمیر فائلز پر تنقید کی اور اسے بیہودہ فلموں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ ایک پروپیگنڈہ فلم تھی اور اس کی فنڈنگ ایک ایجنڈے کے ساتھ کی گئی ہے۔ انہوں نے وویک اگنی ہوتری کی بھی تنقید کی۔

پرکاش راج نے دی کشمیر فائلز کو 'بیہودہ فلم' قرار دیا
پرکاش راج نے دی کشمیر فائلز کو 'بیہودہ فلم' قرار دیا

By

Published : Feb 8, 2023, 4:56 PM IST

Updated : Feb 9, 2023, 4:27 PM IST

پرکاش راج نے حال ہی میں کیرالہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کشمیر فائلز اور اس کے فلمساز وویک اگنی ہوتری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دی کشمیر فائلز پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے 'بیہودہ فلموں میں سے ایک' قرار دیا اور فلم کے پروڈیوسر کو 'بے شرم' بتایا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کشمیر فائلز ایک 'پروپیگنڈہ فلم' ہے۔ پرکاش راج نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر کو اس فلم کے لیے آسکر چاہیے۔ ان جیسے فلمساز لوگوں کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ Prakash Raj on The Kashmir Files

پرکاش گزشتہ ہفتے کے آخر میں کیرالہ میں ماتھروبھومی انٹرنیشنل فیسٹیول آف لیٹرز کے مقررین میں سے ایک تھے۔ تقریب میں پرکاش نے کہا کہ' کشمیر فائلز بیہودہ فلموں میں سے ایک ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ اسے کس نے پروڈیوس کیا ہے۔ بے شرم۔ بین الاقوامی جیوری نے ان پر تھوکا، وہ اب بھی بے شرم ہیں۔ فلمساز اب بھی یہی کہہ رہا ہے کہ مجھے آسکر کیوں نہیں ملا؟ اسے بھاسکر بھی نہیں ملے گا۔

پرکاش راج نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ' میں آپ کو بتاتا ہوں کیونکہ وہاں ایک حساس میڈیا موجود ہے اور یہاں آپ پروپیگنڈہ فلم بناسکتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے ، میرے ذرائع کے مطابق انہوں نے صرف اس طرح کی فلمیں بنانے کے لیے تقریبا 2 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے لیکن آپ لوگوں کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتے'۔

واضح رہے کہ اسی تقریب میں پرکاش راج نے فلم پٹھان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ 'بائیکاٹ گینگ پٹھان پر پابندی لگانا چاہتی تھی، لیکن اب یہ فلم 700 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والی ہے۔ یہ بیوقوف لوگ، جو پٹھان پر پابندی لگانا چاہتے تھے، انہوں نے 30 کروڑ میں مودی کی فلم نہیں چلائی، یہ صرف بھونک رہے ہیں، کاٹتے نہیں، فکر مت کرو، یہ صرف شو مچا رہے ہیں'۔

گزشتہ سال اسرائیلی فلمساز نادو لیپڈ نے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب کے دوران کشمیر فائلز پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے 'بے ہودہ' اور 'پروپیگنڈہ' قرار دیا۔

لیپڈ نے فلم فیسٹیول میں اپنی تقریر میں کہا کہ ' انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کشمیر فائلز کے حوالے سے پریشان ہے۔ جیوری کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں سے 14 (بین الاقوامی فلمیں) سنیما کے معیار کی تھیں۔ لیپڈ نے مزید کہا کہ ' ہم سب 15ویں فلم :دی کشمیر فائلز کو دیکھ کر پریشان اور حیران تھے۔ یہ ہمیں ایک پروپیگنڈہ اور فحش فلم کی طرح محسوس ہوا اور اس طرح کے باوقار فلمی میلے کے لیے یہ ایک نامناسب فلم ہے جہاں پر فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ میں یہاں اسٹیج پر آپ سب کے ساتھ اپنے احساسات کا کھل کر اظہار کرنے پر پوری طرح سکون محسوس کر رہا ہوں۔ چونکہ فلم فیسٹیول منانے کا مقصد ایک تنقیدی بحث کو بھی قبول کرنا ہے جو فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے'۔

اس تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وویک نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ 'میں ان تمام شہری نکسلیوں اور اسرائیل سے آنے والے لیجنڈری فلم ساز کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر وہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ کوئی ایک شاٹ، واقعہ یا ڈائیلاگ مکمل طور پر درست نہیں ہے تو میں فلم سازی چھوڑ دوں گا۔ یہ کون لوگ ہیں جو ہر بار بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کبھی موپلہ اور کشمیر کی سچائی کو سامنے نہیں آنے دیا۔

وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی دی کشمیر فائلز گزشتہ سال 2022 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔ وویک کی تحریر کردہ اور زی اسٹوڈیوز کی طرف سے پروڈیوس کردہ یہ فلم 1990 کی دہائی میں کشمیر سے کشمیری ہندو پنڈتوں کی نقل مکانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں انوپم کھیر، درشن کمار، متھن چکرورتی اور پلوی جوشی سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔ اسے پلوی جوشی، ابھیشیک اگروال نے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Prakash Raj on Boycott Pathaan Gang: 'بائیکاٹ گینگ صرف بھونکتے ہیں کاٹتے نہیں'، پرکاش راج

Last Updated : Feb 9, 2023, 4:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details