حیدر آباد: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان رواں سال ریلیز ہونے والی ان فلموں کی فہرست میں شامل ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ میکرز نے پٹھان کی تشہیر کے لیے ایک دلچسپ منصوبہ تیار کیا ہے اور اسی کے مطابق انہوں نے فلم کے ٹریلر سے قبل فلم کے گانے ریلیز کیے ہیں تاکہ فلم کے پلاٹ کو فلم کی ریلیز ہونے تک محفوظ رکھا جاسکے۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک لیک ہوئی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، جس کے بارے میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ پٹھان کا ٹریلر ہے۔ شاہ رخ خان کی زبردست ایکشن کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان کے ٹریلر کا یہ ایک حصہ ہے، تاہم ایسا نہیں ہے۔ یہ ٹریلر کا حصہ نہیں ہے۔ پٹھان کا ٹریلر جلد ہی ریلیز ہوگا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میکرز پٹھان کا ٹریلر 10 جنوری 2023 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
یش راج فلمز ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پٹھان کے ٹریلر کی نقاب کشائی کرے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ 2 منٹ 37 سیکنڈ کا یہ ٹریلر ایکشن سیکوینس اور شاہ رخ خان کے زبردست اسٹائلش انداز سے بھرا ہوا ہے۔ٹریلر کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ شائقین اس کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے۔ یہ فلم 4 سال بعد کنگ خان کی بڑے پردے پر واپس کی شاہد بنے گی اور ان کے مداح انہیں ایک ایکشن اوتار میں دیکھنے سے زیادہ اور کس چیز کی خواہش کرسکتے تھے، ایکشن ایک ایسا صنف ہے جسے شاہ رخ خان نے اپنے تین دہائیوں کے طویل کیرئیر کے دوران کبھی آزمایا نہیں تھا۔ پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان چوتھی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بڑے پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم نے منفی کردار ادا کیا ہے۔