اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pathaan box office day 19: پٹھان باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے سے چند قدم دور

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ریلیز کے 19 دنوں بعد پٹھان کو باکس آفس پر یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے مزید 64 کروڑ روپے کی کمائی کرنی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک صرف باہوبلی 2، آر آر آر اور کے جی ایف 2 نے یہ ہدف حاصل کیا ہے۔

پٹھان باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے سے چند قدم دور
پٹھان باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے سے چند قدم دور

By

Published : Feb 13, 2023, 4:55 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ کنگ خان کی پہلی ایکشن فلم عوام کے درمیان ہٹ ہوئی ہے۔ اس فلم نے ہندی فلموں پر شائقین کے اعتماد کو دوبارہ جیت لیا ہے۔ فلم اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اور ابھی تک باکس آفس پر اس کی کمائی کی رفتار میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ Pathaan box office day 19

پیر کے روز میکرز نے پٹھان کے باکس آفس کے 19 ویں دن کا رپورٹ کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ باکس آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ فلم 1000 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے سے کچھ قدم دور ہے۔ ریلیز کے اپنے 19 ویں دن پٹھان نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 946 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اگر پٹھان 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیتا ہے تو یہ فلم ایس ایس راجامولی کی باہوبلی 2، آر آر آر، اور یش کی کے جی ایف 2 کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔

جاسوسی ایکشن فلم نے بیرون ملک مارکیٹ میں 43.65 ملین ڈالر (358 کروڑ روپے) کی کمائی درج کی ہے جب کہ ہندوستان میں پٹھان کی کل مجموعی کمائی 489.05 کروڑ روپے ہے۔ سنیما گھروں میں دیگر کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہونے کا پورا فائدہ پٹھان کو ملا ہے۔ جب تک کارتک آرین اور کریتی سینن کی فلم شہزادہ 17 فروری کو سنیما گھروں میں نہیں آتی تب تک پٹھان کا باکس آفس پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

پٹھان ایس آر کے کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم ہے اور یہ فلم اداکار دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، اور ہدایت کار سدھارتھ آنند کے کیرئیر کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ پٹھان دنیا بھر میں 8 ہزار اسکرینز پر ریلیز ہوئی۔ فلم کے تنازعہ میں گھرے رہنے کے باوجود یہ فلم شائقین کے ساتھ جڑے رہنے میں کامیاب رہی۔ پٹھان کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بننے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:Ronnie Screwala on Pathaan: 'پٹھان کبھی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details