اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pathaan advance booking بائیکاٹ مطالبات کے درمیان فلم پٹھان کے اب تک 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بدھ کو پانچ ہزار اسکرین پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم نے اب تک تقریباً 4.19 لاکھ ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت کی ہے۔

بائیکاٹ مطالبات کے درمیان فلم پٹھان کے اب تک 4.19 لاکھ  ٹکٹ فروخت ہوئے
بائیکاٹ مطالبات کے درمیان فلم پٹھان کے اب تک 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے

By

Published : Jan 24, 2023, 5:14 PM IST

ممبئی: بائیکاٹ مطالبوں کے درمیان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اپنے ریلیز کے پہلے دن شاندار کمائی کرنے کو تیار ہے۔ منگل تک فلم کے 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یہاں تک صبح کے 6 بجے اور 7 بجے کے مارننگ شوز کے 80 فیصد ٹکٹ بک ہوچکے ہیں۔Pathaan advance booking

بدھ کو 5 ہزار اسکرینز پر ریلیز ہونے والی یہ فلم کووِڈ وبائی مرض اور گزشتہ سال کی خراب باکس آٖفس کمائی کے بعد رواں سال ہندی فلم انڈسٹری کے لیے امید کی کرن بن کر آئی ہے۔ ملٹی پلیکس سمیت سنگل اسکرین تھیٹر میں بھی فلم دیکھنے کے لیے لوگ ٹکٹ خرید رہےہیں اور جنوبی بھارت میں بھی پٹھان کے لیے لوگوں میں جوش خروش دیکھا جارہا ہے۔

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے کہا کہ پہلے دن فلم باکس آفس پر 45 کروڑ سے 50 کروڑ روپے کی کمائی کرسکتی ہے۔ باکس آفس کی بحالی پٹھان کے ساتھ شروع ہوگی، خاص طور پر فلم کی ایڈوانس بکنگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے اور کل ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود لوگ ٹکٹ خرید رہے ہیں، جو کہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ ایک پیشگی نتیجہ ہے کہ کل کی اوپننگ کسی بھی ہندی فلم کے لئے سب سے بڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مارننگ شوز ہوئے ہیں لیکن سنیما ہالز میں پٹھان کو دیکھنے کی لوگوں کی خوشی بے مثال ہے۔ ممبئی، دہلی، نوئیڈا اور گڑگاؤں سمیت مختلف شہروں کے سنیما گھروں صبح 6 بجے یا صبح 7 بجے کے شوز ہیں۔ ابھی نمبر کا انداز لگانا مشکل ہے۔ کے جی ایف 2 کے ہندی ورژن نے 52.5 کروڑ روپے کمائے تھے اور پٹھان اس سے زیادہ کمائے گا'۔آدرش نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ فلم کے ٹکٹوں کی فروخت تقریباً 4.19 لاکھ ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:Pathaan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم کے جی ایف کے ریکارڈز توڑنے کے لیے تیار، فلم کی ایڈوانس بکنگ پر ایک نظر

ABOUT THE AUTHOR

...view details