حیدرآباد: بلاک بسٹر فلم 'دنگل' کے ہدایت کار نتیش تیواری ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کی کوشش میں ہیں۔ میڈیا کے مطابق نتیش اس بار 'رامائن' کی کہانی کو بڑے پردے پر لا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ فلمی شائقین کے لیے بڑی خبر یہ بھی ہے کہ اس فلم میں ریتک روشن اور رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کا بجٹ 400 یا 500 کروڑ روپے نہیں بلکہ اس فلم کا بجٹ اس سے کئی زیادہ ہے۔Ranbir and Hrithik in Ramayan
اس فلم میں ہندی سنیما کے دو بڑے اداکار ریتک روشن اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم میں رنبیر کو 'رام' کا کردار دیا گیا ہے جب کہ ریتک کو 'راون' کا کردار دیا گیا ہے۔ اگرچہ اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن میڈیا کے مطابق فلم کا بجٹ 700 کروڑ روپے سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔