اردو

urdu

Neeyat trailer ودیا بالن کی فلم نیت کا ٹریلر ریلیز، اداکارہ کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی

ودیا بالن مشن منگل کے چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ودیا کی آئندہ فلم نیت کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں وہ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

By

Published : Jun 22, 2023, 2:43 PM IST

Published : Jun 22, 2023, 2:43 PM IST

ودیا بالن کی فلم نیت کا ٹریلر ریلیز
ودیا بالن کی فلم نیت کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: اداکارہ ودیا بالن بڑے پردے پر واپسی کو تیار ہیں۔ انو مینن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نیت میں رام کپور، راہل بوس، نیرج کابی، شاہانہ گوسوامی، امریتا پوری، دیپنیتا شرما، نکی والیہ، ششانک اروڑہ، پراجکتا کوہلی اور دانش رضوی بھی ہیں۔ جمعرات کو میکرز نے فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی جس نے شائقین کو خوش کردیا ہے۔Neeyat trailer

اسکاٹ لینڈ کے دلکش خوبصورت وادیوں کو سمیٹا یہ ٹریلر شائقین کو ارپ پتی آشیش کپور (رام کپور) اور ان کے خاندان اور دوستوں کی عیش و آرام کی دنیا سے روبرو کراتا ہے، جہاں ہر کوئی اپنے رازوں کے جال میں الجھا ہوا ہے۔ اس دوران آشیش کپور کا قتل کردیا جاتا ہے۔ اس معمہ کو حل کرنے پہنچتی ہیں جاسوس میرا راؤ، جن کا شک ہر کسی پر ہوتا ہے۔

نیت میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا نے کہا کہ 'نیت میں جاسوس میرا راؤ کا کردار ویسا نہیں ہے جو ہمیشہ سے آپ دیکھتے آرہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ کردار کرنے میں مجھے بہت مزہ آیا۔ اس کے علاوہ مجھے نہ صرف یہ منفرد کردار ادا کرنے کا موقع ملا بلکہ مجھے ایسے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو بہت ماہر ہیں۔ یہ فلم شکنتلا دیوی کے بعد انو کے ساتھ میری دوسری اور وکرم، ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ اور پرائم ویڈیو کے ساتھ میری چوتھی فلم ہے اور میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ اس فلم کو بنانے کے دوران میرا ان کے ساتھ شاندار وقت گزرا۔ آخر میں یہ کہوں گی میں نیت کی ریلیز کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آکر بے حد خوش ہوں اور شائقین کا ردعمل جاننے کا انتظار کر رہی ہوں'۔

اس سے قبل ودیا بالن کی تین فلمیں شکنتلا دیوی، شیرنی اور جلسہ ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب وہ واپس سینماگھروں میں آنے کے لیے پرجوش ہوں۔ نیت 7 جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt's Hollywood debut: عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم پر مہیش بھٹ کا ردعمل، 'میرا سر فخر سے بلند ہوگیا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details