بالی ووڈ کے مداحوں کو نہ جانے کب سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کا انتظار تھا اور آج رنبیر کپور اور عالیہ شادی کرکے اس انتظار کو اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے میں شامل کرنے والے ہیں۔ پورے ملک کی نظریں بالی ووڈ کے اس دولہا اور دلہن پر مرکوز ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 13 اپریل یعنی بدھ کے روز سے ہوگیا ہے۔ کل عالیہ اور رنبیر کی مہندی کی تقریب تھی، جس میں رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے اس خاص دن پر اپنے شوہر رشی کپور کو بہت یاد کیا اور ان کے نام کی مہندی بھی اپنے ہاتھوں میں لگائی۔ Neetu Kapoor Written Rishi Name on her hand
نیتو کپور ان دنوں اپنے بیٹے کی شادی میں تو مصروف ہیں لیکن انہیں رشی کپور کی بہت یاد آرہی ہے۔ رنبیر اور عالیہ کی مہندی والے دن انہوں نے ایک پوسٹ بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسی دن یعنی 13 اپریل 1979 کو ان کی رشی کپور کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔ Ranbir-Alia's Mehendi Ceremony
اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' بیساکھی دن کی کچھ خوبصورت یادیں کیونکہ 43 سال پہلے 13 اپریل 1979 کو ہماری منگنی ہوئی تھی'۔ یہ کتنی دلچسپ بات ہے کہ اب ان کے بیٹے رنبیر بھی اسی دن کے آس پاس شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔