ممبئی (مہاراشٹر): اداکار نوازالدین صدیقی آنے والی ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کا نام ہڈی ہے۔ فلم کے میکرز نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فلم زی اسٹوڈیو کے بینر تلے تیار ہونے والی ہے اور اس کی ہدایتکاری فلمساز اکشت وجے شرما کریں گے، جو ان کی پہلی فلم ہے۔Haddi First Look
پروڈکشن ہاؤس نے فلم سے صدیقی کی پہلی جھلک بھی جاری کی، جس میں وہ ایک عورت کے روپ میں کرسی پر بیٹھے ہوئے پوز دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ پہلی نظر میں اداکار کو پہچان پانا ناممکن ہے۔ صدیقی نے اپنے آئندہ فلم میں اپنے انداز سے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
ہڈی کے کردار کو ادا کرنے کے حوالے سے نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ' میں نے بہت مختلف اور دلچسپ کرداروں کو پیش کیا ہے لیکن ہڈی میں میرا کردار ایک منفرد اور خاص ہونے والا ہے کیونکہ میں ایسا کردار ادا کرنے والا ہوں جسے میں نے کبھی نہیں کیا ہے اور بطور اداکار یہ مجھے دیگر تجربات کو آزمانے میں مدد کرے گا'۔
سیکرڈ گیمز کے یونٹ ڈائریکٹر اور حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم میجر میں ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر کام کرنے والے اکشت وجے شرما نے آدمیہ بھلا کے ساتھ مل کر فلم کی تحریر لکھی ہے۔