اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sushant Singh Rajput death anniversary سوشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر ان کی بہن نے اداکار کو یاد کیا - سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی

سوشانت سنگھ راجپوت ایک باصلاحیت اداکار تھے جنہوں نے اپنی یادگار پرفارمنس سے شائقین پر انمٹ نقوش چھوڑا ہے۔ 14 جون 2023 کو اداکار کی موت کی تیسری برسی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر ان کی بہن نے اداکار کو یاد کیا
سوشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر ان کی بہن نے اداکار کو یاد کیا

By

Published : Jun 14, 2023, 10:52 AM IST

حیدرآباد: آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے بدھ کو ان کی تیسری برسی پر سوگ منایا۔ شویتا نے سوشانت کی تصاویر کا ایک کولاج بھی شیئر کیا اور اپنے بھائی کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھا۔ جون 2020 میں اداکار کی خودکشی سے موت واقع ہوئی تھی۔Sushant Singh Rajput death anniversary

ٹویٹر پر ان کی بہن نے لکھا کہ 'آپ سے پیار ہے بھائی اور آپ کی ذہانت کو سلام ہے۔ میں آپ کو ہر لمحہ یاد کرتی ہوں۔لیکن میں جانتی ہوں کہ آپ اب میرا حصہ ہیں۔۔آپ میری سانسوں کی طرح اٹوٹ ہوگئے ہیں۔ان کی کچھ کہی ہوئی باتوں کو شیئر کر رہی ہوں۔ آئیے وہ بن کر انہیں جیتے ہیں'۔ ایس ایس آر کے مداحوں نے شویتا کی پوسٹ کو خوب پیار دیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' یہ خوبصورت ہی دی۔ ہاں ہم انہیں زندہ رکھیں گے۔ وہ کہیں نہیں گئے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں اور روحوں میں زندہ رہیں گے۔ ان کی سب سے اچھی خوبی مثبت رہنا اور ایک ایسے انسان تھے جس نے کبھی کسی کو برا نہیں کہا اور نہ ہی سوچا اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی یہاں ہیں اور آج لاکھوں لوگ ان کے لیے لڑ رہے ہیں'۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ 'ایک بہت ہی جذباتی اور خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔ اس تحریک میں شامل ہوں اور جسٹس فور سوشانت سنگھ راجپوٹ کی لڑائی میں آواز اٹھائیں۔ ایک بہن کے طور پر آپ کی آواز ہماری آواز سے ہزار گنا زیادہ اہمیت رکتھی ہے۔ سوشانت کے ساتھ ناانصافی کے تین سال'۔ ایک تیسرے مداح نے لکھا کہ ' لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، 14 جون سیاہ دن '۔

اداکار جنہوں نے ٹیلی ویژن سے بالی ووڈ میں ایک شاندار شروعات کی، 14 جون 2020 کو انتقال کر گئے۔ اداکار کی موت نے پوری قوم کو صدمہ میں مبتلا کردیا تھا اور ان کی موت کے بعد شروع ہوئی انکوائری مہینوں تک قومی سرخیوں پر چھائی رہی لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہوپائی ہے۔ اداکار کے انتقال کو آج تقریبا تین سال ہوگئے ہیں اور ان کے اہل خانہ، مداح اور دوست انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kai Po Che Turns 10: سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے فلم 'کائی پو چھے' کے 10 سال مکل ہونے پر ایک جذباتی نوٹ لکھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details