ممبئی: میگھنا گلزار کی بطور ہدایتکار اگلی فلم 'سیم بہادر' ہونے والی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم آئندہ سال یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کے ٹائٹل رول میں وکی کوشل نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کو آر ایس وی پی موویز نے پروڈیوس کیا ہے۔ Sam Bhadur Release Date
پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ '1.12.2023 کو سنیما گھروں میں سیم بہادر کو آنے کے لیے 365 دن باقی ہیں۔ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کرنے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں وکی کو مانیک شا کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو بالکل ان ہی کے انداز میں چلتے نظر آرہے ہیں، حالانکہ اس ویڈیو میں وکی کے چہرے کو نہیں دکھایا گیا ہے۔
سیم بہادر شا بھارت کے عظیم جنگی ہیروز میں سے ایک مانیک شا کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ فلم میگھنا اور وکی کی سال 2018 میں آئی فلم راضی کے بعد ایک ساتھ دوسری فلم ہونے والی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ اگست میں شروع ہوئی ہے۔
اس فلم میں ثانیہ ملہوترا نے مانیک شا کی بیوی سلو اور فاطمہ ثنا شیخ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ بھوانی ائیر نے میگھنا کے والد گلزار اور شانتنو سریواستو کے ساتھ مل کر "سیم بہادر" کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ وہیں وکی کی آئندہ فلم 'گووندا نام میرا' ہے، جو ایک تھرلر کامیڈی فلم ہونے والی ہے۔ اس فلم کا پریمیئر 16 دسمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہونے والا ہے۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف کی فلم فون بھوت کی اسکریننگ میں وکی کوشل نے شرکت کی