اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Manoj Bajpayee on his inter-faith marriage : بیوی شبانہ کے ساتھ ان کی بین المذاہب شادی پر سوال اٹھانے کی کسی میں 'جرات' نہیں، منوج باجپائی - شبانہ رضا سے شادی پر منوج باجپائی

اداکار منوج باجپائی نے شبانہ رضا کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کے درمیان مذہب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوتی۔ ان کی اہلیہ شبانہ مسلمان ہونے پر اتنا ہی فخر محسوس کرتی ہیں جتنا وہ ہندو ہونے پر کرتے ہیں۔

بیوی شبانہ کے ساتھ ان کی بین المذاہب شادی پر سوال اٹھانے کی کسی میں 'جرات' نہیں، منوج باجپائی
بیوی شبانہ کے ساتھ ان کی بین المذاہب شادی پر سوال اٹھانے کی کسی میں 'جرات' نہیں، منوج باجپائی

By

Published : Apr 5, 2023, 2:04 PM IST

اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ شبانہ رضا سے مذہب پر کوئی بات نہیں ہوتی اور جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں اپنے خاندان کی جانب سے کسی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ منوج نے بتایا کہ ان کی بیوی کو مسلم ہونے پر اتنا ہی فخر ہے جتنا انہیں ہندو ہونے پر ہے، لیکن مذہب سے زیادہ وہ اور ان کی بیوی کے لیے اخلاق و قدر اہمیت رکھتی ہے۔Manoj Bajpayee on his inter-faith marriage

انہوں نے موجو اسٹوری پر صحافی برکھا دت کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 'شبانہ کے ساتھ میری شادی، مذہب سے زیادہ اخلاق و قدر پر مبنی ہے جو ہم دنوں میں ہیں۔ اور وہ اقدار جن کے بارے میں ہم بات نہیں کرتے وہ ان کہی ہے۔ کل اگر ہم سے کوئی اپنی اقدار کو بدل دے تو ہماری شادی نہیں چلے گی'۔

جب منوج سے پوچھا گیا کہ کیا خاندان کے کسی افراد نے ان کے بین المذاہب تعلقات پر اعتراض ظاہر کیا تب منوج نہے کہا کہ ' اگر کوئی تھا تو اس کے بارے میں مجھے نہیں بتایا گیا اور یہ چیز میرے سامنے واضح نہیں کی گئی۔ میں ایک برہمن خاندان سے آتا ہوں۔ ان کی اہلیہ کے خاندان کا بہت رتبہ اور وقار ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ میرے گھر والوں میں سے کسی نے کبھی اس پر اعتراض نہیں کیا'۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی خاص طور پر مذہبی نہیں ہے۔ 'وہ روحانی ہے، بہت، بہت روحانی۔ اسے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور مجھے ایک ہندو ہونے پر فخر ہے لیکن ہمارے درمیان اس وجہ سے کبھی ایک دوسرے سے ٹکراؤ نہیں ہوتا'۔

منوج نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی مذہب مخالف تبصرے کو برداشت نہیں کرتے اور ان کے اطراف میں موجود لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کے ارد گرد ایسے تبصرے نہیں دینے ہیں کیونکہ ان کے سامنے کوئی اس طرح کی بات کرتا ہے تو وہ اسے خاموش کردیتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ' اگر وہ میری بیوی کے مذہب کے بارے میں بات کرتے بھی ہیں تو ان کے پاس میرے سامنے یہ بات کرنے کی طاقت یا ہمت نہیں ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں مخالفت کرنے میں کوئی پرہیز نہیں کروں گا، میں بہت سخت ہوجاتا ہوں جب کوئی اس طرح کی بات کرتا ہے۔ میں اس وقت بہت غصہ میں ہوتا ہوں۔۔۔دوستوں کے بیچ بھی اگر ایسی غلط بات کرتے ہیں جو کرنی نہیں چاہیے، پھر میں اس بات کو اچھی طرح سے نہیں لیتا۔۔ لوگ اب بھی میرے مزاج کے بارے میں بات کرتے ہیں'۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کیا جب ان کی بیٹی تیسری یا چوتھی جماعت میں تھی، تب اس نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتی ہے، کیونکہ اس موضوع پر اسکول میں بات ہوئی تھی۔ جب منوج نے پوچھا کہ وہ کس مذہب کی پیروی کرنا چاہیں گی، تو ان کی بیٹی نے کہا کہ 'بدھ مت'۔ منوج نے کہا کہ ' اس عمر میں کسی بچے کو یہ بتانا کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، درست نہیں ہے۔ انہیں اپنے آپ کو تلاش کرنے دیں، انہیں خود مذہب تلاش کرنے دیں۔ انہیں کسی کونے میں دھکیلنے کی کوشش نہ کریں، ان کی سوچ کو محدود کرنے کی کوشش نہ کریں'۔

واضح رہے کہ اداکار منوج باجپائی نے سال 2006 میں اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی تھی۔ شبانہ رضا نے فلم قریب، ہوگی پیار کی جیت اور فضا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Manoj Bajpayee on Nepotism اقرباء پروری ایک بے معنی بحث ہے، منوج باجپائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details