حیدرآباد: 90 کی دہائی کی خوبصورت بالی ووڈ اداکارہ مہیما چودھری نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ گزشتہ روز اداکار انوپم کھیر نے مہیما کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور انہیں اپنا ہیرو بتایا۔ اب دو ماہ بعد اداکارہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنا درد بیان کیا ہے۔ Mahima Chaudhary Breast Cancer
ایک ویڈیو میں مہیما نے جذباتی ہوکر بتایا کہ ' ان کی 15 سالہ بیٹی آریانا دو ماہ تک اسکول نہیں جا سکی'۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان دو مہینوں میں ان کے ساتھ کیا کیا ہوا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کو چھاتی کا سرطان تھا اور انہوں نے یہ بات اپنے گھروالوں سے بھی پوشیدہ رکھی تھی۔
مہیما چودھری نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ' جب میں بیسٹ کینسر سے لڑ رہی تھی تب اس دوران میری بیٹی نے اسکول جانے سے انکارے کردیا تھا۔ اس نے مجھ سے خود کہا تھا کہ وہ اسکول نہیں جائے گی، کیونکہ وہ میرا خیال رکھنا چاہتی تھی'۔ واضح رہے کہ مہیما اپنے شوہر بابی مکھرجی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی بیٹی کی اکیلی پرورش کر رہی ہیں۔