اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Katrina Kaif in Merry Christmas: کترینہ کیف نے 'میری کرسمس' کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کی - فلم میری کرسمس میں کترینہ کیف

کترینہ کیف نے اپنی آئندہ فلم 'میری کرسمس' کے حوالے سے نئی جانکاری شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیٹ سے کام کرنے کی تصویریں بھی شیئر کی۔ ان تازہ ترین تصاویر میں کترینہ، ساتھی اداکار وجے سیتھوپتی اور ڈائریکٹر سری رام راگھون کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔Katrina Kaif in Merry Christmas

کترینہ کیف نے 'میری کرسمس' کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کی
کترینہ کیف نے 'میری کرسمس' کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کی

By

Published : Jul 25, 2022, 1:08 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): کترینہ کیف نے زبردست طریقے سے اپنے ہفتے کی شروعات کردی ہے۔ اداکارہ اپنی آئندہ فلم 'میری کرسمس' کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔ اداکار وجے سیتھوپتی آنے والی تھرلر فلم میری کرسمس میں کترینہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی ہدایت کاری سری رام راگھون کریں گے۔Katrina Kaif in Merry Christmas

پیر کی صبح کترینہ نے انسٹاگرام پر وجے کے ساتھ اپنی ریہرسل کی چند تصاویر شیئر کی ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ 'کام جاری ہے'۔ ان تصاویر میں کترینہ فلم کترینہ فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور وجے کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اس تھرلر فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال کے آخر میں ممبئی میں شروع ہوئی تھی۔ رمیش تورانی اور سنجے روترے کی پروڈیوس کردہ فلم 23 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سری رام راگھون بے حد کامیاب ہدایتکار ہیں، انہوں نے اندھادھن جیسی فلم کی ہدایتکاری ہے، جس میں تبو، آیوشمان کھرانہ اور رادھیکا آپٹے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ وجے سیتھوپتی، جنہوں نے تمل، تیلگو اور ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، وہ پہلے ہی ' ممبئیکر' نامی ایک اور ہندی فلم میں کام کر رہے ہیں، جو سپر ہٹ تمل فلم 'ماناگرم' کا ریمیک ہے۔

مزید پڑھیں: Katrina and Vicky Get Death Threat:سلمان خان کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی

ABOUT THE AUTHOR

...view details