اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Freddy Teaser Release: کارتک آرین نے فلم فریڈی کا ٹیزر جاری کیا، ریلیز تاریخ بھی سامنے آئی - فریڈی میں کارتک اور الایا ایف

کارتک آرین نے پیر کو فریڈی کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ ساتھ ہی میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے، جو او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فریڈی کے ٹیزر میں آرین بالکل نئے اوتار میں نظر آرہے ہیں۔Freddy Teaser Release

کارتک آرین نے فلم فریڈی کا ٹیزر ریلیز کیا، ریلیز تاریخ بھی سامنے آئی
کارتک آرین نے فلم فریڈی کا ٹیزر ریلیز کیا، ریلیز تاریخ بھی سامنے آئی

By

Published : Nov 7, 2022, 4:42 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کارتک آرین نے پیر کو اپنی آنے والی فلم فریڈی کا ٹیزر جاری کیا۔ فلم کا پریمیئر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 2 دسمبر کو ہوگا۔ فلم کے میکرز نے پیر کو اعلان کیا۔ بالاجی ٹیلی فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کے ذریعہ پروڈیوس کردہ یہ فلم ایک تھرلر فلم ہونے والی ہے۔ خوبصورت، ویرے دی ویڈنگ اور پلان اے پلان بی جیسے فلموں کی ہدایتکاری کرنے والے ششانک گھوش نے فریڈی کی ہدایتکاری کی ہے۔ جس میں آرین نے ڈاکٹر فریڈی گنوالا کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

کارتک ایک دانت کے ڈاکٹر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جس کا ماضی دردناک رہا ہے۔ وہ ایک ایسا شخص ہے جو سماجی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہے اور اسے اکیلے رہنا پسند آتا ہے۔ جسے اپنے طیارے والے کھلونے سے کھیلنا پسند ہے اور اس کا واحد دوست اس کا ایک پالتو کچھوا ہے جس کا نام ہارڈی ہے۔ انسٹاگرام پر کارتک نے فریڈی کا ٹیزر شیئر کیا اور لکھا کہ ' فریڈی کی دنیا میں آپ کا استقبال ہے۔ اپائنٹمنٹس 2 دسمبر 2022 کو کھلیں گے'۔

فریڈی کی کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ایک شادی عورت کائناز (الایا ایف)، جو اپنے شوہر کی بدسلوکی کا شکار ہوتی ہے، فریڈی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ فریڈی کائناز سے شادی کرنے کے لیے ایک راستہ تلاش کرتا ہے لیکن اس وقت اس کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آتا ہے جو اسے جذبات کے بھونڈر میں دھکیل دیتا ہے اور اس کی زندگی میں افرا تفریح مچ جاتی ہے۔ فریڈی کی دلچسپ کہانی ناظرین کو اپنی کرسی سے اٹھنے نہیں دے گی ۔

فلم کے حوالے سے آرین نے کہا کہ 'فلم کا اسکرپٹ اور کردار پیچیدہ ہے اور اس کردار کے لیے انہیں سخت محنت کرنی پڑی۔ "اس کردار کی تیاری انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر بھی کرنی پڑی۔ کردار نے میرے فن کے ایک مختلف پہلو کو تلاش کرنے میں مدد کی اور مجھے ایک اداکار کے طور پر ہر قدم پر اپنی صلاحیتوں کو چیلنج کرنے کی ترغیب دی'۔

اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ پہلی بار جب مجھے اپنے تاریک پہلو کو دریافت کرنے کا موقع ملا۔ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ذریعہ لاکھوں ناظرین تک پہنچ جائے گی اور لوگ اپنی سہولت کے مطابق اسے دیکھ پائیں گے۔ میں فریڈی کا حصہ بن کر خوش ہوں اور فلم پر ملنے والے ناظرین کے ردعمل کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں'۔

الیا ایف نے کہا کہ 'وہ اسکرپٹ سننے کرنے کے بعد فلم کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔ 'کائناز میرے لیے ایک چیلنجنگ کردار تھا، مجھے اس کردار میں آنے کے لیے بہت سی چیزیں سیکھنی پڑیں۔ میں اس موقع کے لیے بہت شکرگزار ہوں! کارتک، ششانک سر اور ٹیم کے دیگر تمام اراکین کے ساتھ مل کر اس فلم نے مجھے اپنے افق کو وسیع کرنے میں مدد کی، اور اس نے مجھے ایک بالکل نیا پہلو تلاش کرنے کے قابل بنایا۔ مجھے اس سے بہتر تجربہ نہیں مل سکتا تھا! میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر فلم کے ریلیز ہونے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی'۔

بالاجی ٹیلی فلمز کے پروڈیوسر ایکتا آر کپور نے کہا کہ فریڈی آرین کو بالکل نئے اوتار میں پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے پرجوش ہیں اور اس نے فریڈی کو ایک عالمی پلیٹ فارم دیا ہے۔ اس فلم کے ذریعہ ناظرین ایک رولر کوسٹر سواری کی توقع کر سکتی ہے'۔

گھوش نے کہا کہ فلم میں رومانس، دھوکہ دہی کے موضوعات کو تلاش کیا جائے گا اور یہ دکھایا جائے گا کہ ایک عام آدمی کیسے غیر معمولی ہو جاتا ہے۔ 'فریڈی کی طاقت لاجواب ہے۔ اس طرح کے فلم میں کام کرنے کے لیے کارتک آرین اور الایا ایف جیسے مضبوط اداکاروں کی ضرورت تھی'،

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ان میں فریڈی اور کائناز کو پا کر بہت خوش ہوں۔ فلم میں کارتک آرین کے کردار کو دیکھ شائقن حیران رہ جائیں گے کیونکہ انہوں نے پہلے کبھی اس طرح کے اوتار میں آرین کو نہیں دیکھا ہوگا'۔

گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی دھماکہ کے بعد، فریڈی آرین کی دوسری فلم ہے، جسے ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: Freddy First Poster کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details