ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کارتک آرین کی آئندہ فلم فریڈی ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے جمعرات کو اس بات کی جانکاری دی۔ بالاجی ٹیلی فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کی پروڈیوس کردہ اور ششانک گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھرلر ہے۔ آرین نے اس فلم کے بارے میں کہا ہے کہ ' وہ فریڈی کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں، کیونکہ اس فلم نے انہیں اسکرین پر ایک نئے اوتار کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔Freddy set to Release on OTT
بھولیا بھولیا 2 کے اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ 'فریڈی' کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، فلم کی کہانی ایسی ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ فلم نے مجھے اپنے ہنر کے ساتھ نیا تجربہ کرنے اور نئی چیز کو جاننے کا موقع فراہم کیا۔ میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ناظرین اس نئے اوتار کو پسند کریں گے'۔