حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار سیف علی خان منگل کو اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس خاص موقع پر ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے ہمیشہ کی طرح اپنے 'سیفو' کو خاص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایک پیار پھرا پوسٹ شیئر کیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں سیف علی خان بہت بھولے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ جب وی میٹ اسٹار نے اپنی 'جان' کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔Kareena Kapoor Birthday Wish for Saif Ali Khan
سیف کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خوبصورت اہلیہ نے لکھا کہ ' دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ تم نے اس مزے دار سفر کو اور مزے دار کردیا ہے اور خدا کے لیے اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں چاہتی تھی۔ یہ تصویریں اس کا ثبوت ہیں'۔ کرینہ جو اپنی ہر تصویر میں پاؤٹ کرتی ہوئی نظر آ ہی جاتی ہیں اور جنہیں پاؤٹ کی ملکہ بھی قرار دیا جاچکا ہے، انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے زیادہ اچھا پاؤٹ کرتے ہیں۔
کرینہ مزید لکھتی ہیں کہ ' میں تم سے پیار کرتی ہوں میری جان اور مجھے یہ کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ میرے پاؤٹ سے کہیں زیادہ اچھا ہے۔۔ آپ لوگ کیا کہتے ہیں'۔