اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kangana Attack on Mahesh Bhatt کنگنا کا مہیش بھٹ سے سوال، اپنا اصلی نام اسلم کیوں تبدیل کیا

اداکارہ کنگنا راناوت نے حال ہی میں فلمساز مہیش بھٹ کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ فلمساز کا اصل نام 'مہیش' نہیں بلکہ 'اسلم' ہے۔Kangana Takes a Dig at Mahesh Bhatt

By

Published : Sep 5, 2022, 12:00 PM IST

کنگنا کا مہیش بھٹ سے سوال
کنگنا کا مہیش بھٹ سے سوال

ممبئی: اداکارہ کنگنا راناوت اپنی فلموں کے علاوہ متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کنگنا نے فلمساز مہیش بھٹ کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے اور بتایا کہ فلمساز کا اصل نام مہیش نہیں بلکہ 'اسلم' ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا نے مہیش بھٹ کی ایک پرانی ویڈیو کی سیریز شیئر کی۔Kangana Takes a Dig at Mahesh Bhatt

سال 2006 میں آئی فلم 'گینگسٹر' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی کنگنا راناوت نے مہیش کے اصل نام اور مذہب کے بارے میں کچھ انکشاف کیے۔ واضح رہے کہ گینگسٹر فلم کو مہیش بھٹ نے ہی پروڈیوس کیا تھا۔ Mahesh Bhatt Real Name

کنگنا نے ایک پوسٹ کا کیپشن لکھتے ہوئے کہا کہ 'مہیش جی آرام سے اور شاعرانہ طریقے سے لوگوں کو تشدد کے لیے اکسا رہے ہیں'۔ اسی ویڈیو کا ایک اور حصہ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ 'مجھے بتایا گیا ہے کہ ان کا (مہیش بھٹ) اصلی نام اسلم ہے، انہوں نے اپنی دوسری بیوی (سونی رازدان) سے شادی کرنے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے، یہ ایک خوبصورت نام ہے، اسے کیوں چھپایا ہے؟'

کنگنا کی جانب سے شیئر کردہ ایک اور ویڈیو کلپ میں مہیش بھٹ کے نام کے ساتھ ایک بیان دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ' جب انہوں نے مذہب تبدیلی کیا ہے تو انہیں اپنا اصلی نام استعمال کرنا چاہیے، کسی خاص مذہب کی نمائندگی نہیں کرنا چاہیے"

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کنگنا نے مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اداکارہ نے اس سے پہلے بھی فلمساز پر انہیں پریشان کرنے کا الزام لگایا تھا جب انہوں نے مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس سال کے شروع میں انہوں نے مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی ریلیز سے قبل ان کی شدید تنقید کی تھی۔ کنگنا نے بالواسطہ طور پر عالیہ کو 'ڈیڈی کا فرشتہ' اور مہیش کو 'فلم مافیا' قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut Casts Her Acting Guru فلم ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کو اداکاری سکھانے والے استاد بھی نظر آئیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details