اردو

urdu

By

Published : May 30, 2022, 12:09 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Vikram Hitlist Promotion: کمل ہاسن اپنی فلم 'وکرم ہٹ لسٹ' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے

کمل ہاسن اپنی آئندہ فلم ' وکرم ہٹ لسٹ' کی تشہیر کے سلسلے میں دہلی پہنچے۔ جہاں انہوں نے جم کر اپنی فلم کا پروموشن کیا اور مداحوں سے بات چیت بھی کی۔ Vikram Hitlist Promotion

کمل ہاسن اپنی فلم 'وکرم ہٹ لسٹ' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے
کمل ہاسن اپنی فلم 'وکرم ہٹ لسٹ' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے

سپر اسٹار کمل ہاسن اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’وکرم ہٹ لسٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف عمل ہیں۔ پروموشنز کے حصے کے طور پر 'وکرم ہٹ لسٹ' کے میکرز نے حال ہی میں قومی راجدھانی دہلی کا دورہ کیا اور پی وی آر سینماز میں مداحوں اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ Vikram Hitlist Promotion


جب سے کمل ہاسن کی فلم 'وکرم ہٹ لسٹ' کے بنانے کا اعلان ہوا ہے تب سے یہ فلم خبروں میں ہے اور اب فلم ریلیز ہوتے ہی سب کی زبان پر چھائی ہوئی ہے۔'وکرم ہٹ لسٹ' کی ٹیم اپنی فلم کی تشہیر کے لیے دہلی، کوچین، ممبئی اور ملک کے دیگر شہروں کا سفر کر رہی ہے۔ جیسے جیسے فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے، ویسے ویسے فلم کو لے کر لوگوں میں تجسس اور جوش و خروش کی سطح بھی بڑھ رہی ہے۔

کمل ہاسن اپنی فلم 'وکرم ہٹ لسٹ' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے


پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ کمل ہاسن نے شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان کی فلموں میں علاقائیت کے فرق کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ میں شمال یا جنوب ہندوستانی شخص نہیں ہوں بلکہ ہندوستانی شہری ہوں اور یہی واحد سچائی ہے جو ہمارے لئے اہم ہے۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن فلموں کی شوٹنگ کے دوران احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہے۔


حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کو سنسر بورڈ سے U/A سرٹیفکیٹ مل گیا ہے اور یہ 3 جون کو ناظرین کے درمیان سنسنی پھیلانے کے لیے تیار ہے۔ کمل ہاسن اور آر مہندرن کی پروڈیوس کردہ اے راجکمل فلمز انٹرنیشنل فلم کے لوکیش کنگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر 'وکرم ہٹ لسٹ' 3 جون 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details