حیدرآباد: جونیئر این ٹی آر 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اپنی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کے لیے بہترین آریجنل گانے کے زمرے میں آسکر جیتنے کے بعد بھارت واپس آگئے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اداکار وشواک سین کی فلم 'داس کا دھمکی' کی پری ریلیز تقریب میں شرکت کی اور یہاں مداحوں سے بات چیت بھی کی۔ جب مداحوں نے اداکار سے ان کی آئندہ پروجیکٹ کے بارے میں سوال کیا تب سپر اسٹار نے ایک ایسی بات کہہ دی جسے سن کر ان کے مداح صدمے میں آگئے۔ Jr NTR Quit Films
تقریب کے دوران جب مداحوں نے ان سے ان کی آنے والی فلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'اگر وہ پوچھتے رہے گے تو وہ فلمیں کرنا چھوڑ دیں گے'۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی فلم میں کام نہیں کروں گا۔ اگر آپ مجھ سے اکثر یہی پوچھیں گے تو میں فلمیں کرنا چھوڑ دوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کا فلمیں نہیں کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ جلد ہی اسکرین پر واپس آئیں گے۔ جونیئر این ٹی آر اپنی اگلی فلم کوراتلا شیوا میں جانوی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 5 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے۔