حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار رومانوی ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اگرچہ شاہد اور کریتی کی ایک ساتھ ہونے والی اس پہلی فلم کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں چل سکا ہے، لیکن میکرز نے ہفتے کے روز اس فلم کی شوٹنگ کے مکمل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ فلم کس مہینے ریلیز ہوگی۔Shahid and Kriti Film Wrap
آئندہ رومانوی ڈرامہ فلم ، جس میں شاہد اور کریتی مرکزی کردار میں ہوں گے، کی ہدایتکاری امیت جوشی اور آرادھنا ساہ نے کی ہے، ساتھ ہی اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔ دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز، جیوتی دیشپانڈے اور لکشمن اٹیکر کے ذریعے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کے مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے میڈاک فلمز نے فلم کی پہلی جھلک جاری کی جس میں کریتی اور شاہد ساحل سمندر پر ایک رومانوی لمحہ گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں یہ جوڑی موٹرسائیکل پر بیٹھے سمندر کے سامنے شاندار پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ میکرز نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'جیو اسٹوڈیوز اور دنیش وجن پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والی جوڑی کریتی سینن اور شاہد کپور کی فلم کے مکمل کا اعلان کیا'۔