اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

India beats Pakistan: بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر آیوشمان اور اننیا نے منفرد انداز میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی - ایشیا کپ میں بھارت کی جیت

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ایشیا کپ 2022 میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے کا اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ بھارت کی اس جیت پر پورے ملک نے خوشی و جشن منایا اور بالی ووڈ کی مشہور ہستیاں بھی اس خوشی میں شامل ہوئی ہیں۔ اس دوران آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد بھیجی ہے۔India beats Pakistan

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر آیوشمان اور اننیا نے منفرد انداز میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی
بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر آیوشمان اور اننیا نے منفرد انداز میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

By

Published : Aug 29, 2022, 10:25 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ایشیا کپ گروپ اے کے میچ میں ٹیم بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، اس جیت کے بعد پورے ملک میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر کھلاڑیوں کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔India beats Pakistan

ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجا کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر قوم نے جشن منایا۔ کئی مشہور ہستیاں بھی اس خوشی میں شامل ہوئیں اور انہوں نے جیت کا جشن منانے والے پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

ان پوسٹ میں سے ایک اننیا پانڈے کا بھی پوسٹ ہے، جس میں وہ ٹیم انڈیا کو مبارکباد دے رہی ہیں۔ اننیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ آیوشمان کھرانہ، منجوت سنگھ اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ کالا چشمہ کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ ڈانس بالکل اسی طرح کیا گیا ہے جس طرح بھارتی ٹیم نے زمبابوے کو او ڈی آئی سیریز کے تینوں میچوں میں شکست دینے کے بعد کیا تھا۔ اننیا نے اس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ' جیت گیا انڈیا'۔

واضح رہے کہ کالا چشمہ کا نغمہ ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ٹرینڈ کر رہا ہے اور بھارتیوں سے لے کر بیرونی عوام کے لوگ بھی اس نغمہ پر ریلز بنا رہے ہیں۔ سال 2016 میں آئی فلم ' بار بار دیکھو' کا مقبول ترین نغمہ ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور کترینہ کیف کی جوڑی اس نغمے پر زبردست ڈانس کرتی ہوئی نظر آئی تھی۔

وہیں خبریں یہ بھی ہیں کہ اننیا اور آیوشمان ڈریم گرل 2 میں اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ راج شاندلیا کی ہدایت کاری میں، ڈریم گرل 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں آیوشمان کھرانہ اور نصرت بھروچا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

مزید پڑھیں:Asia Cup 2022 ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details