حیدرآباد: اداکارہ رشمیکا مندانا نے 25 دسمبر کو اپنی آئندہ ہندی فلم مشن مجنو کے گانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ 'ربا جاندا' گانے کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران رشمیکا نے بالی ووڈ کے رومانوی گانوں کی تعریف کی۔ لیکن انہیں کہاں معلوم تھا کہ ان کے یہ الفاظ ان کے لیے مشکل کا باعث بننے والا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا جائے گا۔Rashmika Mandanna getting Trolled
رشمیکا اور سدھارتھ ملہوترا نے ممبئی میں اپنی فلم مشن مجنو کا پہلا گانا 'ربا جاندا' کے لانچ میں شرکت کی۔ اداکاروں نے بہت تحمل سے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ تقریب کے دوران رشمیکا سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی بالی ووڈ کے کسی مقبول رومانوی گانے میں خود کو دیکھنے کا تصور کیا ہے۔ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے پہلے بالی ووڈ رومانوی گانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
رشمیکا نےکہا کہ 'بالی ووڈ کے رومانوی گانے بہترین ہوتے ہیں۔ جب میں بڑی ہو رہی تھی تب اس دوران میرے لیے رومانوی گانوں کا مطلب صرف بالی ووڈ گانے ہی ہوا کرتے تھے۔ ہمارے پاس ساؤتھ میں صرف مصالحہ دار گانے، آئٹم نمبر اور ڈانس نمبر ہیں۔ یہ میرا پہلا بالی ووڈ رومانوی گانا ہے۔ میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ بہت زیادہ اچھا ہے'۔ رشمیکا کے اس بیان کو نیچے دیے گئے ویڈیو میں دیکھیں