حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے جمعہ کی رات ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کر تقریب میں چار چاند لگادیا۔ جانوی کپور، اننیا پانڈے، کریتی سینن سمیت کئی دیگر مشہور شخصیات نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات کا اسٹائلش انداز دیکھنے کو ملا۔B-town divas at Red Carpet
اداکارہ جانوی کپور تقریب میں بہترین لباس پہننے والی مشہور شخصیات میں شامل تھیں۔ اداکارہ نے اس ایونٹ کے لیے سکیوئن گاون کا انتخاب کیا جو ایک ہائی تھائی سلٹ ڈریس تھی۔ اداکارہ نے اپنے لک کے ساتھ زبردست میک اپ بھی کیا۔ سوشل میڈیا میں اس تقریب سے سامنے آئی ان کے ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے پیار مل رہا ہے۔
اننیا پانڈے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اداکارہ کو ایلیسبیٹا فرانچی کے ڈیزائن کردہ گاؤن میں میں دیکھا گیا، جس میں وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ گلوسی میک اپ کرنے کے ساتھ آنکھوں میں اسموکی آئی میک اپ کیا تھا۔ اننیا کے ہیئر اسٹائل کی بات کریں تو انہوں نے جوڑا بنا رکھا تھا۔ اداکارہ اس پورے لک میں خوبصورت نظر آرہی تھیں۔