دہرادون (اتراکھنڈ): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار جمعہ کو اتراکھنڈ پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران اکشے کمار نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ والی بال میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی۔ پھر کیا تھا دہرادون کی پولیس لائن میں پولیس والوں کے ساتھ ان کا زبردست میچ حاضرین کے لیے یادگار بن گیا۔Akshay Kumar in Uttarakhand
اکشے کمار شوٹنگ کے لیے اتراکھنڈ پہنچے: بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے اتراکھنڈ آئے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں بابا کیدارناتھ کے دیدار کے بعد ان کی تصاویر کافی وائرل ہوئیں۔ دراصل اکشے کمار دہرادون، ہریدوار اور پہاڑوں کے کچھ شاندار مقامات پر اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران اکشے کمار ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اکشے کمار نے حال ہی میں رودرپریاگ پہنچنے کے بعد بابا کیدارناتھ کا بھی دورہ کیا تھا۔
اکشے کمار نے پولیس والوں کے ساتھ والی بال کھیلی: دہرادون میں اکشے کمار اپنے ایک اسپورٹس مین کے طور پر نظر آئے۔ خیال رہے کہ اتراکھنڈ میں مختلف مقامات پر فلم کی شوٹنگ کے دوران اتراکھنڈ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے اکشے کمار سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے درمیان آنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد اکشے کمار نے خود پولیس اہلکاروں کے ساتھ والی بال میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی۔