اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Mani Ratnam Covid Positive: ڈائریکٹر منی رتنم کورونا پازیٹیو، ہسپتال میں داخل - ڈائریکٹر منی رتنم ہسپتال میں داخل

سرکردہ فلم ساز منی رتنم کو چنئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 6 مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیتنے والے منی رتنم میں کووڈ کی علامات پائے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Mani Ratnam Covid Positive

ڈائریکٹر منی رتنم کورونا پازیٹیو، اسپتال میں داخل
ڈائریکٹر منی رتنم کورونا پازیٹیو، اسپتال میں داخل

By

Published : Jul 19, 2022, 3:19 PM IST

تجربہ کار فلم ڈائریکٹر منی رتنم کے کووڈ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتادیں کہ 8 جولائی کو ان کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'پونیئن سیلون-1' کا ​​ٹیزر ریلیز ہوا تھا۔ پونیئن سیلون-1 ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے اور اسے لائکا پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کا پہلا حصہ 30 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہے۔ انہیں چنئی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ منی رتنم فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نے فلمی دنیا کو ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دی ہیں۔ کلکی کے تاریخی ناول پر مبنی ان کی ڈریم فلم 'پونیئن سیلون ' ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں کارتھی، وکرم، ایشوریا رائے، ترشا، جیرام، پربھو، پارتھیبن، وکرم پربھو، جیم روی جیسے ستارے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی فلم میں اے آر رحمان کا بہترین میوزک بھی سننے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ پیٹا کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر منی رتنم کے خلاف پولیس کیس درج کیا گیا تھا۔ دراصل ان کے خلاف ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب شوٹنگ کے دوران ایک گھوڑے کی موت ہوگئی تھی۔ پیٹا نے منی رتنم کے فلم پروڈکشن ہاؤس مدراس ٹاکیز اور گھوڑے کے مالک کے خلاف عبداللہ پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ساتھ ہی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے منی رتنم کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details