سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ، جن کے انسٹاگرام پر 29 ملین ہے، اپنے والدین کے ساتھ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ فیصل شیخ نے انسٹاگرام پر ہوائی جہاز سے اپنے والدین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے مدینہ منورہ سے اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہے۔ فیصل شیخ سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے اور جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر ارض مقدس سے پہلی جھلک شیئر کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو ’جمعہ مبارک‘ کی مبارکباد بھی دی۔اس تصاویر میں وہ عربی چوغہ 'بشت' میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔Faisal Shaikh to Perfom Umrah
فیصل شیخ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' اور پھر کچھ یوں ہوا کہ میرے آقا نے مجھے مدینہ بلا لیا، جمعہ مبارک'۔ اس سے قبل اداکار نے فلائٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے والدین کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فیصل نے لکھا کہ ' ہمارا پہلا عمرہ ایک ساتھ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے'۔