اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty Workout Video: شلپا شیٹی نے اپنی ورزش کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا' - شلپا شیٹی ورزش ویڈیو

اداکارہ شلپا شیٹی انڈین پولیس فورس کی سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد اب بالکل ٹھیک ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نے ایک بار پھر ورزش کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ Shilpa Shetty Workout Video

شلپا شیٹی نے اپنی ورزش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا'
شلپا شیٹی نے اپنی ورزش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا'

By

Published : Jan 9, 2023, 12:22 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا شمار ان اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جو اپنی صحت کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں۔ اب اداکارہ نے پیر کے روز مداحوں کے ساتھ اپنی ورزش کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ہفتے کی شروعات بالکل صحتمند طریقے سے کی ہے۔ پیر کے روز شلپا نے اپنے ایک فٹنس روٹین کا ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو جم کے کپڑوں میں پیروں کی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Shilpa Shetty Workout Video

اس ویڈیو میں شلپا کو روئنگ مشین پر ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں شلپا یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں کہ "دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا اب باڈی آئیو رے'۔ فٹنس کے تئیں اداکارہ کی محنت اور لگن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شلپا کی تعریف کر رہے ہیں۔ 47 سالہ اداکارہ کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں کے طور پر ہوتا ہے۔ اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے کیونکہ اداکارہ نے ٹانگ پر لگی چوٹ کے تین ماہ بعد ایک بار پھر اپنی صحت پر دھیان دینا شروع کردیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے ایک طویل نوٹ لکھا ہے جس میں روئنگ مشین پر کی جانے والی ورزش کے فوائد کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شلپا نے فلم نکما کے ساتھ 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بڑے پر واپس کی تھی۔ انہیں کامیڈی ڈرامہ فلم ہنگامہ 2 میں بھی دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ اگلی بار روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آئیں گی۔ یہ ایک پولیس ایکشن ڈرامہ فلم ہوگی جسے ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ سال اگست ماہ میں ممبئی میں شوٹنگ کے دوران ویب سیریز کے سیٹ پر زخمی ہوگئی تھیں۔اس کے علاوہ ان کے پاس ایک اور فلم سکھی بھی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار سونل جوشی کرنے والی ہیں، جو اس سے قبل دھوم 3 اور جب ہیری میٹ سیجل جیسی فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details