حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ساؤتھ اداکارہ شریا سرن کی فلم 'دریشیم 2' باکس آفس پر ساتویں روز بھی اپنا جادو بکھیر رہی ہے اور فلم ایک ہفتے میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔ فلم نے صرف 6 دنوں میں 90 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ فلم ساتویں دن 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی اور بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ فلم 18 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔Drishyam 2 Box Office Collection
'دریشیم 2' نے 6 دنوں میں 96.04 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی 6 دن کی کمائی پر نظر ڈالیں تو فلم نے پہلے دن 15.38 کروڑ، دوسرے دن 21.59 کروڑ، تیسرے دن 27.17 کروڑ، چوتھے دن 11.87 کروڑ، پانچویں دن 10.48 اور چھٹے دن 9.55 کروڑ کا کاروبار کیا اور اب ریلیز کے ساتویں دن فلم نے باکس آفس پر 8.70 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔ایک ہفتے میں فلم کی کل کمائی 105 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔