حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں نسل پرستی کا سامنا کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ سال 2017 میں ٹرپل ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں پہلی فلم کرنے کے بعد اداکارہ نے ہالی ووڈ میں کوئی اور پروجیکٹ نہیں کیا ہے۔ اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کے تقریباً پانچ سال بعد دیپیکا نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے کہ کس چیز نے انہیں مغرب میں مزید فلمیں کرنے سے روک رکھا ہے۔Deepika padukone Faced Racism in Hollywood
دیپیکا، جو پیرس فیشن ویک 2022 میں لوئس ووٹن شو میں شرکت کے لیے پیرس روانہ ہوئی ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ میں نسل پرستی کا سامنا ہے۔ ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے دیپیکا نے انکشاف کیا کہ وہ ہالی ووڈ کی فلموں میں اس وقت کیوں نظر نہیں آرہی ہیں جب کئی فلمساز اور اداکار تفریحی دنیا میں آئی سرحدوں کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ 'میں ایک اداکار کو جانتی ہوں… میں اس سے اس وینٹی فیئر پارٹی میں ملی تھی، اور اس نے مجھ سے کہا کہ 'ارے ویسے، آپ انگریزی بہت اچھی بولتی ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اس نے کیا کہا۔ جب میں واپس آئی تو میں نے کہا کہ ' آپ کا اس سے کیا مطلب تھا کہ تمہیں انگریزی اچھی بولنے آتی ہے؟ کیا اس کا یہ خیال تھا کہ ہمیں انگریزی نہیں بولتے ہیں؟'۔