اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story tax-free i: یوگی نے اترپردیش میں دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری قرار دیا - دی کیرالہ اسٹوری ٹیکس فری

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی 12 مئی کو تھیٹر میں فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھیں گے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ ایسا کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

یوگی نے اترپردیش میں دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری قرار دیا
یوگی نے اترپردیش میں دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری قرار دیا

By

Published : May 9, 2023, 11:25 AM IST

حیدرآباد: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری ریاست میں ٹیکس فری ہوگی۔ آدتیہ ناتھ کا یہ اعلان ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے اس فلم پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ دی کیرالہ اسٹوری کیرالہ کی خواتین کی ایک گروپ کی کہانی پر مبنی ہے جنہیں مذہب تبدیل کرنے اور عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'دی کیرالہ اسٹوری اتر پردیش میں ٹیکس فری کی جائے گی'۔ اترپردیش کے سی ایم دفتر کی جانب سے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی گئی کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مہاراج اپنی پوری کابینہ کے ساتھ 12 مئی 2023 کو لکھنؤ میں فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھیں گے۔ مدھیہ پردیش کے بعد اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی دوسری ریاست بن گئی ہے جس نے دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری کیا ہے۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ فلم ریاست میں ٹیکس فری ہوگی۔ اس کے ایک دن بعد جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی سازشوں کو بے نقاب کرنے والی فلم قرار دیا۔ انہوں نے کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اس فلم کا حوالہ دیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'مدھیہ پردیش میں ہم نے پہلے ہی تبدیلی مذہب مخالف قانون پاس کیا ہے۔ ہر کسی کو یہ فلم دیکھنی چاہیے کیونکہ یہ بیداری پیدا کرتی ہے۔ اسے والدین، بچوں اور بیٹیوں کو دیکھنا چاہیے۔ اسی لیے مدھیہ پردیش حکومت نے فلم کو ٹیکس فری کرنے کی منظوری دی ہے'۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا کہ وہ ان کے کابینہ کے ساتھی اور خاندان کے افراد دی کیرالہ اسٹوری دیکھیں گے۔ پیر کو ایک پریس بریفنگ کے دوران سرما نے کہا کہ 'ہم سب 11 مئی کو اسے دیکھنے جائیں گے۔ میں فلم کی تشہیر نہیں کرنے جا رہا ہوں۔ میں صرف بیٹھ کر دیکھوں گا'۔ اتوار کو بنگلورو کے گروڈا مال نے متنازعہ فلم کی ایک خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کی، جس میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story Banned in West Bengal مغربی بنگال میں فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی

ABOUT THE AUTHOR

...view details