حیدرآباد: پشپا کے اداکار اللو ارجن آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منارہے ہیں کیونکہ اللور ارجن کی سالگرہ تقریب کی ایک تصویر آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکار نے اپنی 41 ویں سالگرہ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منائی ہے۔Allu Arjun's 41st birthday
ہفتہ کے روز اللو ارجن کی بیوی اللو سنیہا ریڈی نے اپنے مداحوں کے ساتھ اداکار کی سالگرہ تقریب کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اسٹار کی بیوی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اللو ارجن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اللو ارجن کی 41 ویں سالگرہ تقریب کے لیے ان کی خوبصورت بیوی نے گلابی رنگ کے فلورل لباس کا انتخاب کیا جبکہ اداکار بلیک اینڈ وائٹ پرنٹ شرٹ میں نظر آئے۔
اس تصویر میں اللو ارجن اپنی اہلیہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے شاندار پوز دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر میں ان کا برتھ ڈے کیک بھی نظر آرہا ہے۔ اللو ارجن نے آدھی رات کو اپنی سالگرہ منائی ہے کیونکہ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ان کے موبائل میں وقت 11:59 ہورہا ہے۔ سنیہا نے 'ہیپی برتھ ڈے' اور ہارٹ اسٹیکرز کے ساتھ یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔