اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Female Protesters at Cannes 2020: نیم برہنہ خاتون کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں خواتین کا گھریلو تشدد کے خلاف احتجاج

کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر خواتین کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین کے اس گروپ نے احتجاجی بینر ہاتھوں میں لیے ہوئے کارپیٹ پر سیاہ دھوئیں کے گرینڈ بھی چھوڑے۔ یہ واقعہ فلم ہولی اسپائیڈ کے پریمیئر کے موقع پر پیش آیا۔ Female Protesters at Cannes 2020

Female Protesters at Cannes 2020
خواتین کا گھریلو تشدد کے خلاف احتجاج

By

Published : May 23, 2022, 12:28 PM IST

کانز (فرانس): کانز فلم فیسٹیول جہاں دنیا بھر کے فن، فلم اور فیشن کو عالمی پلیٹ فارم مہیا کرواتا ہے، وہیں فلموں کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیوں کی وجہ سے رواں سال کانز فلم فیسٹیول سرخیوں میں نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں نیم برہنہ خاتون کے ذریعہ یوکرینی خواتین کے ساتھ ہورہے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد اتوار کے روز ریڈ کارپیٹ پر خواتین کے ایک گروپ نے اپنا احتجاج درج کروایا۔ Female Protesters at Cannes 2020

رپورٹس کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس خواتین کے ایک گروپ نے اپنے ایک ہاتھ میں بینر لیتے ہوئے ہوا میں سیاہ دھواں کا گرینڈ چھوڑا۔ ان کے پاس ایک بڑا بینر تھا جس پر خواتین کے نام لکھے ہوئے تھے۔ Protest Against Domestic Violence at Cannes 2020

بینر میں ان خواتین کے نام شامل تھے جنہیں فرانس میں گھریلو تشدد کا سامنا کرتے ہوئے مردوں کے ہاتھوں قتل کردیا گیا تھا۔ فلم ' Riposte Feminist'، جو فرانس میں حقوق نسواں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ہے، کے ایک ترجمان نے عورتوں کے ساتھ ہورہے ظلم و ستم کی مذمت کی اور اس احتجاج کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا۔

ڈیڈلائن کے مطابق یہ واقعہ فلم ہولی اسپائیڈر کے پریمیئر کے موقع پر پیش آیا اور اس کی ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔ ہولی اسپائیڈر ایک فیمنسٹ تھرلر فلم ہے جو ایران میں ایک عورت کے بارے میں ہے جو ایک ایسے شخص کا سراغ لگاتی ہے جو طوائفوں کا قتل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Stop Raping Us: کانز فلم فیسٹیول میں نیم برہنہ خاتون کا یوکرین میں ہورہے جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details