اداکار بومن ایرانی کا شمار ہندی سنیما کے مقبول اداکار کے طور پر ہوتا ہے۔ جہاں منا بھائی ایم بی بی ایس میں ہمیں وہ ڈاکٹر استھانا کے کردار میں گداگدتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہیں تھری ایڈیٹس میں 'وائرس' کا سنجیدہ لیکن خوفناک کردار ہمیں ان کا مداح ہونے پر مجبور کردیتا ہے۔ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ان کی چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ لیکن بومن ایرانی کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ملنے والی محبت ان میں امنگ بھردیتی ہے۔Boman Irani on his Pakistani Fan Base
حال ہی میں بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے ایک انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ سنیما کیسے لوگوں کو جوڑتا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر شکر گزار ہیں جہاں وہ لوگوں کے ساتھ محبت بانٹ سکتے ہیں اور ان کی مسکراہٹ کی وجہ بن سکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں تجربہ کار اداکار نے کہا کہ سینما کا مقصد اتحاد، محبت، پیار اور بھائی چارہ ہے اور اسی لیے یہ لوگوں کو جوڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں سنیما کے علاوہ ایسی کوئی چیز نہیں جانتا جو لوگوں کو اتنا متحد کرتی ہے اور اسی لیے بالی ووڈ پاکستان بھر میں مقبول ہے۔ محبت، پیار اور پذیرائی صرف اچھے پرفارمنس سے نہیں ملتی ہے۔