نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی فلم ہڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس درمیان ان کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ اداکار نے اس دورے کے پیچھے کی صحیح وجہ واضح نہیں کی۔Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah
اطلاع کے مطابق دونوں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس سے پہلے 11 دسمبر کو صدیقی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے سہسر بدھے سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بارے میں سہسر بدھے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھارتی سنیما کے باصلاحیت ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی سے ہمارے ہوم آفس پر ملاقات کرنے پر خوشی ہوئی۔ یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ وہ بہت سے غیر ملکی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی سنیما کیطرح بھارتی اداکار بھی اپنا نام روشن کر رہے ہیں'۔
سہسربدھے کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی لکھتے ہیں کہ ' آپ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ فنون لطیفہ اور ثقافت میں آپ کا علم قابل ستائش ہے۔ محبت اور عزت کے لیے آپ کا شکریہ'۔