اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kapil Mishra on Love Jihad Movie: لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ، کہا 'محبت اور لوجہاد دو الگ موضوع'

فلم دی کشمیر فائلز کے بعد اب ملک میں لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن زیر بحث ہے۔ دی کنورژن کو بی جے پی لیڈر کپل مشرا جیسے رہنما کا ساتھ ملا ہے۔ حال ہی میں فلم کے پروموشن کے دوران کپل مشرا نے کہا کہ ' مختلف مذاہب کے وہ لوگ جنہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے، وہ شادی محبت کے زمرے میں آتی ہے نہ کہ 'لوجہاد' کے زمرے میں۔ The Conversion Promotion

لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ
لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ

By

Published : May 9, 2022, 12:49 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں لو جہاد جیسے موضوع پر مبنی فلم 'دی کنورژن' کی تشہیر کی گئی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا بھی موجود رہے،جو اکثر ایک طبقہ کے خلاف اشتعال انگیز بیان دئیے جانے کے لیے مشہور ہیں۔ اس فلم کو کپل مشرا کی حمایت حاصل ہے۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرس میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے کہا کہ ' ہندو لڑکیوں کو جھوٹی محبت کی جال میں پھنسانے کے لیے دوسرے فرقے کے کچھ لڑکے اپنا نام ہندو رکھتے ہیں۔ اس کے بعد شادی کرکے زبردستی لڑکی کا مذہب تبدیل کراتے ہیں۔ ہم اس طرح کی غیرقانونی چیزوں کی مخالفت کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم کنیا پوجن کے بجائے فلم دی کنورژن کو اپنے بچوں کو دکھائیں تو انہیں لوجہاد کے بارے میں جانکاری حاصل ہوگی اور وہ چوکس رہیں گے۔ Kapil Mishra on Film The Conversion

لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ

کپل مشرا نے کہا کہ مختلف مذاہب کے وہ لوگ جنہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے، وہ شادی محبت کے زمرے میں آتی ہے نہ کہ 'لوجہاد' کے زمرے میں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان دو معاملات کو الجھانا نہیں چاہیے۔ جو لوگ اپنی شناخت کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں، خواتین کو محبت کے بہانے پھنساتے ہیں اور زبردستی ان کا مذہب تبدیل کرتے ہیں، یہ 'لو جہاد' ہے۔' Movie on Love Jihad

لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ

پریس کانفرنس میں جب کپل مشرا سے سوال کیا گیا کہ آپ پر آئے دن مذہب کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے ایسے میں لوجہاد جیسے موضوع پر مبنی فلم کی پروموشن کے دوران آپ کی موجودگی اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہ فلم کسی ایک مذہب پر حملہ ہے، اس کے جواب میں کپل مشرا مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'کیا ادھرم کی سیاست کرنی چاہیے، ہم نے یہاں ہندو اور مسلم کا ذکر نہیں کیا ہے اور اگر مسلم مذہب کے لوگوں کو لگتا ہے کہ لوجہاد ہورہا ہے تو ان کے لوگوں کو کھل کر اس کی مخالفت کرنی چاہیے اور یہ فلم دیکھنی چاہیے۔

لو جہاد پر مبنی فلم دی کنورژن کو کپل مشرا کا ساتھ

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ یہ "لو جہاد" پر مبنی ہے اور "یہ ہندوستانی معاشرے میں خواتین میں بیداری پھیلانے والی فلم ہے"۔اس فلم کا مرکزی کردار یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح کئی خواتین کو محبت کے بہانے جعلی شناخت والے مردوں نے پھنسایا ہے۔" وہیں کپل مشرا سے اس دوران ؤ ایک اور سوال پوچھا گیا کہ 'جس طرح بی جے پی نے اپنے کارکنوں کو فلم کشمیر فائلز دکھائی کیا اسی طرح اس بار بھی دہلی کی بی جے پی یہ فلم اپنے کارکنوں کو دکھانے کی کوشش کرے گی لیکن اس سوال کا جواب کپل مشرا کے بجائے فلم کے ہدایتکار ونود تیواری نے دیا اور کہا کہ 'یہ فلم بی جے پی نے نہیں دکھائی بلکہ قوم کے لوگوں نے دکھائی ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد ہی کپل مشرا ہمارے ساتھ جڑے ہیں'۔

فلم کے ہدایتکار ونود تیواری کا کہنا ہے کہ 'ہم نے اس فلم کو بنانے کے دوران درپیش کئی رکاوٹوں کو عبور کیا ہے اور ہمیں اسے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کرنا پڑا ہے۔ 'دی کنورژن' کو وندنا تیواری نے لکھا ہے، جب کہ فلم کو راج پٹیل، وپل پٹیل اور راج ناسٹرم نے 'نوسٹرم انٹرٹنمینٹ ہب' کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’دی کنورژن‘ 6 مئی کو ریلیز ہوئی ہے۔ ونود تیواری کی 'دی کنورژن' میں وندھیا تیواری اور پرتیک شکلا مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Lock Upp Winner: کامیڈین منور فاروقی رئیلٹی شو 'لاک اپ' سیزن ون کے فاتح

ABOUT THE AUTHOR

...view details