اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

UP BJP Activist Demands to Boycott Pathaan: اترپردیش میں بی جے پی کارکن کا فلم پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ - اترپردیش میں پٹھان کو بائیکاٹ کا مطالبہ

اترپردیش میں بی جے پی کارکن شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی کارکن کا دعوی ہے کہ فلم کے گانے 'بیشرم رنگ' میں سناتن تہذیب کی توہین کی گئی ہے۔ UP BJP Activist demands to boycott Pathaan

اترپردیش میں بی جے پی کارکن کا فلم پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
اترپردیش میں بی جے پی کارکن کا فلم پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

By

Published : Dec 15, 2022, 12:17 PM IST

اتر پردیش: مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کے بعد اب اتر پردیش میں بی جے پی کے کارکن 'سناتن سنسکرتی' کی توہین کرنے پر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔UP BJP Activist demands to boycott Pathaan

بی جے پی لیڈر راجیش کیسروانی نے کہا کہ فلم کے ایک گانے میں بھگوا رنگ کے ساتھ بے حیائی کی گئی ہے اور یہ ہندو برادری اور سناتن ثقافت کی توہین ہے۔ اس لیے ہم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے ریاستی حکومت سے اتر پردیش میں فلم پر فوری طور پر پابندی لگانے اور میکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بدھ کو فلم کے پہلے نغمہ 'بیشرم رنگ' میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ذریعہ زیب تن کیے گئے ملبوسات اور مناظر کو ’فحش اور قابل مذمت‘ قرار دیا۔ مشرا نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا لباس انتہائی قابل اعتراض ہے اور گانا گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے۔ گانوں کے مناظر اور ملبوسات کو تبدیل کیا جانا چاہئے، ورنہ ہمیں مدھیہ پردیش میں فلم کی ریلیز پر غور کرنا پڑے گا'۔ مشرا نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ 'ٹکڑے ٹکڑے' گینگ کی حمایتی بھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گووند سنگھ نے بھی گانے میں ملبوسات پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ گانے کے مناظر اور ملبوسات انتہائی قابل اعتراض ہیں۔ ہندوستانی ثقافت میں ایسی چیزیں قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: Pathaan Song Besharam Rang: مدھیہ پردیش میں فلم پٹھان کی ریلیز پر خطرہ، ریاستی وزیر داخلہ کو دیپیکا کے زعفرانی لباس پر اعتراض

ABOUT THE AUTHOR

...view details