ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بدھ کے روز اپنے پالتو کتے کو کھونے کے بعد ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ بگ بی جو اپنے چار پاؤں والے دوست سے بہت قریب تھے، نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پیارے پالتو جانور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔Big B Mourns Death of his Dog
انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس کا انہوں نے ہندی میں کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہمارے ایک چھوٹے سے دوست، یہ بڑے ہوتے ہیں اور ایک دن چھوڑ کر چلے جاتے ہیں'۔ اس کیپشن میں انہوں نے رونے والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
اس تصویر میں 80 سالہ اداکار کو اپنے لیبراڈور کو تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے پوسٹ پر پیار بھرے پیغامات لکھے اور ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی بھی شیئر کیے۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پالتو جانور پیار کی طرح قیمتی ہوتے ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' اور جو پیار وہ دیتے ہیں وہ محبت سب سے خالص ہوتی ہے'۔ وہیں اداکار نے اس پوسٹ پر اپنے پالتو جانور کا نام نہیں بتایا۔