اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang: فلم پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں شاہ رخ اور دیپیکا کی کیمسٹری شاندار نظر آئی - پٹھان کا پہلا نغمہ بیشرم رنگ

فلم پٹھان میں جاسوس کا کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان کو فلم کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں بنداس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں یپیکا پڈوکون، وشال ددلانی اور شیکھر رویجیانی کے ذریعہ کمپوز کیے گئے گانے میں بے انتہا خوبصورت نظر آرہی ہیں۔Besharam Rang

فلم پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں شاہ رخ اور دیپیکا کی کیمسٹری شاندار نظر آئی
فلم پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں شاہ رخ اور دیپیکا کی کیمسٹری شاندار نظر آئی

By

Published : Dec 12, 2022, 11:35 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں بےحد شاندار نظر آرہے ہیں۔ اس آئندہ اسپائی تھرلر فلم کے پہلے گانے کی پیر کے روز نقاب کشائی کی گئی ہے۔

فلم پٹھان میں جاسوس کا کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان کو فلم کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں بنداس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں یپیکا پڈوکون، وشال ددلانی اور شیکھر رویجیانی کے ذریعہ کمپوز کیے گئے گانے میں بے انتہا خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ بیشرم رنگ کو راکیش کمار پال، جنہیں کمار کے نام سے جانا جاتا ہے، اور وشال ددلانی نے لکھا ہے۔ اس گانے کو شلپا راؤ، کارلیسا مونٹیرو، وشال اور شیکھر نے آواز دی ہے۔

فلم کے لیے ایس آر کے کی تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے پہلے کہا تھا کہ ' اس سیزن کے پارٹی ٹریک میں دیپیکا کے ساتھ لمبے بالوںمیں نظر آئیں گے ۔انہوں نے فلم کے لیے اپنے جسم کو فٹ رکھنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور اس گانے میں ان کے ایٹ پیک بھی نظر آنے والے ہیں۔ مداح ان کے اس روپ کو دیکھ کر پرجوش ہونے والے ہیں'۔

شاہ رخ اور دیپیکا کی جوڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آنند نے کہا کہ 'اس گانے میں دیپیکا کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے حد شاندار نظر آرہی ہے، جو کسی کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ ان کی جوڑی کو ہندی سنیما کی تاریخ میں سب سے کامیاب آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس گانے میں انہیں ایسے پیش کیا جائے گا جسے ان کے مداحوں اور شائقین نے اسکرین پر پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ میں لوگوں کے ردعمل کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں '۔

یش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ فلم پٹھان میں جان ابراہم بھی ہیں اور یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details