ممبئی:اوتار دی وے آف واٹر' بھارتی باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔ اوتار 2 اب بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ اس سائنس فکشن فلم نے 'اوینجرز اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بتادیں کہ فلم نے بھارت میں 40.50 کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کی۔ اوتار 2 کو اب بھی تھیٹروں میں پسند کیا جا رہا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم 'اوتار: دی وے آف واٹر' نے بھارتی باکس آفس پر 368.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ جبکہ اوینجرز اینڈ گیم نے بھارت میں 367 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔ اس ریکارڈ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ترن آدرش نے لکھا، 'اوتار 2 نے تاریخ رقم کی ہے۔ Avatar 2 بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن کر ابھری ہے، جس نے اوینجرز اینڈ گیم کے کاروبار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترن آدرش کے ٹویٹ کے مطابق، اوتار 2 نے 368.20 کروڑ اور اوینجرز اینڈ گیم نے 367 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ اوتار 2 نے پہلے ہفتے میں 182.90 کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں 98.49 کروڑ روپے، تیسرے ہفتے میں 54.53 کروڑ روپے، چوتھے ہفتے میں 21.53 کروڑ روپے، پانچویں ہفتے میں 9.45 کروڑ روپے اور چھٹے ہفتے میں 1.30 روپے کمائے ہیں۔ اس سطح پر فلم نے کل 368.20 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔