حیدرآباد (تلنگانہ): موسیقی کے ماہر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ نے کاروباری اور آڈیو انجینئر ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ شادی کی۔ اس جوڑے کی شادی 5 مئی کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ہوئی تھی۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں جوڑے نے صرف قریبی رشتہ داروں اور اپنے پیاروں کو ہی مدعو کیا تھا۔ A R Rahman's Daughter Weddi حال ہی میں اے آر رحمان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' دو روحیں مل گئی ہیں'۔
اس سے قبل موسیقار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ لی گئی ایک فیملی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ' خدا اس جوڑے کو اپنی برکتوں سے نوازے، آپ کی نیک تمناؤں اور محبت کے لیے شکریہ۔ رحمان کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کیے جانے کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات دئیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ A R Rahman's Daughter Khatija Wedding Ceremony