اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Anushka on Kohli's Hotel Room Video: وراٹ کوہلی کے ہوٹل کمرے کا ویڈیو آن لائن لیک، انوشکا شرما کا اظہار تشویش - وراٹ کوہلی کے کمرے کی ویڈیو پر انوشکا شرما

انوشکا شرما نے اپنے کرکٹر شوہر وراٹ کوہلی کے ہوٹل بیڈروم کا ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد تشویش کا اظہار کیا۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ Anushka Sharma on Virat Kohli's Hotel Room Video

وراٹ کوہلی کے ہوٹل کمرے کی ویڈیو آن لائن لیک، انوشکا شرما نے رازداری سے متعلق خدشات کا اظہار کیا
وراٹ کوہلی کے ہوٹل کمرے کی ویڈیو آن لائن لیک، انوشکا شرما نے رازداری سے متعلق خدشات کا اظہار کیا

By

Published : Oct 31, 2022, 12:28 PM IST

Updated : Oct 31, 2022, 12:33 PM IST

حیدرآباد: انوشکا شرما نے اپنے کرکٹر شوہر وراٹ کوہلی کے ہوٹل بیڈروم کا ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے وراٹ کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' انہیں ماضی میں چند ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا جہاں مداحوں میں تمیز اور ہمدردری کی کمی دیکھی گئی لیکن کسی مشہور شخصیت کے بیڈروم میں جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پرائیوسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ Anushka Sharma on Virat Kohli's Hotel Room Video

پیر کے روز وراٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں ایک ہوٹل اسٹاف کو وراٹ کے ہوٹل کمرے کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وراٹ ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں اور جس ہوٹل میں وہ مقیم ہیں، اس کمرے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اب اس ویڈیو کو کپتان کوہلی نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' انہیں اس طرح کے رویے اور مکمل طور پر ان کے پرائیویسی پر حملہ کیے جانے سے بے حد اعتراض ہے'۔ انہوں نے لکھا کہ ' مہربانی کرنے کے لوگوں کی رازداری کا احترام کریں اور انہیں تفریح کی ایک شئے نہیں سمجھیں'۔

وراٹ کے ذریعہ اس ویڈیو کو پوسٹ کیے جانے کے فورا بعد انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اسے ری پوسٹ کیا۔ وراٹ کے ذریعہ کہی گئی بات کی حمایت کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ ' میں نے بھی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جب کچھ مداحوں نے کوئی ہمدردی اور تمیز کا مظاہرہ نہیں لیکن یہ چیز واقعی میں اس سے بھی بری ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' یہ کسی بھی انسان کی رازداری کی سراسر خلاف ورزی ہے اور کوئی بھی یہ ویڈیو دیکھ کر یہ سوچ رہا ہے کہ ' سیلیبریٹی ہو تو ڈیل کرنا پڑے گا'، تو ان لوگوں کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں'۔ انوشکا آگے لکھتی ہیں کہ ' خود پر قابو رکھنا دوسروں کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر یہ آپ کے بیڈروم میں ہو تب حد کیا رہ جائے گی'؟ انوشکا اور وراٹ نے ہمیشہ اپنی بیٹی وامیکا کوہلی کی پیدائش کے بعد اپنی پرائیویسی کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس سلسلے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں اس بارے میں مزید تفصیلات کا آنا ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں: بیٹی کے ساتھ انوشکا شرما کولکاتا کے ذائقہ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں

Last Updated : Oct 31, 2022, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details