حیدرآباد: میگا اسٹار امیتابھ بچن، جنہیں پروجیکٹ کے کے سیٹ پر ایک حادثے میں پسلی میں چوٹ آئی تھی، نے جمعرات کے روز اپنی صحت کے حوالے سے ضروری جانکاری دی ہے۔ 80 سالہ اداکار نے کہا کہ انہوں نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ بگ بی نے ٹمبلر پر اپنے بلاگ میں لکھا کہ 'جسم کی تکلیف کے باوجود اصلاح کی خواہش اور کوشش ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ اور خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔Amitabh Bachchan resumes work
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ابھی تک پسلی کی چوٹ کا علاج جاری ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار نے مزید لکھا کہ ' کام کا شیڈول مکمل ہوگیا ہے اور چارٹ پھر سے بھرنے لگے ہیں۔۔۔کام کرنے کی خوشی۔۔ کام سے بہتر وقت گزارنے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہوتا ہے۔۔ ہاں پسلی اور پیر کی حالت بری ہے ۔۔۔ لیکن اسے ٹھیک کرنے کا حل تلاش کرتے رہنا چاہیے'۔