اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) 14 کی تازہ ترین قسط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی کی تعریف کی ہے۔ سونی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک نئے پرومو کلپ میں امیتابھ بچن نے منصور کے اس سڑک حادثے کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر کھو دی تھی۔ امیتابھ نے منصور علی خان پٹودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' انہوں نے اس حالت کا مقابلہ کیا اور حادثے کے محض چھ ماہ بعد وہ کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان بنے'۔Amitabh Bachchan in KBC
کلپ میں امیتابھ بچن یہ کہتے نظر آئے کہ ' میں آپ کو ایک ایسے بھارتی کرکٹر کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جن کی ایک حادثے میں ایک آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔ انہیں گاڑی چلانے اور یہاں تک کہ انہیں گلاس میں پانی ڈالنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے سوچا کہ اب ان کے کرکٹ کا کیرئیر ختم ہوجائے گا۔ لیکن انہوں نے اپنے حالات، اپنے کھیل اور سب سے زیادہ اپنے خیالات کو چیلنج کیا اور خود کو اتنا قابل بنایا کہ وہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں'۔
امیتابھ مزید کہتے ہیں کہ ' اس نتیجیہ سے یہ ہوا کہ حادثے کے صرف چھ ماہ بعد وہ کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے پہلی بار بین الاقوامی میدان پر ٹیسٹ میچ جیتا۔ وہ وہ کرکٹر کا نام تھا منصور علی خان پٹودی۔ منصور علی خان پٹودی نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ اگر آپ پر عزم ہیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو اپنا ہدف حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی'۔