ممبئی:عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد آج اپنی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اداکار نے اپنے نئے کافی کپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے'ماما'۔ وہ ماں بننے کی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔Alia Bhatt Shares pic
عالیہ نے اپنی رہائش گاہ واستو میں اس کپ کے ساتھ تصویر لی ہے۔ اس تصویر میں عالیہ کا چہرہ تو دھندلا نظر آرہا ہے۔ کیمرے کا فوکس عالیہ کے 'مما' لکھے ہوئے کپ پر کیا گیا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالی نے لکھا کہ ' یہ میں ہوں'۔
بہت سے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بچے کی تصاویر یا ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' ہمیں بچے کی تصویر دکھائیں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہیں ایک مداح نے انہیں ' مما بھٹ' بھی کہا۔ ایک مداح نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ 'آئندہ خوبصورت سفر کے لیے دعا'۔
عالیہ بھٹ نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں لکھا تھا کہ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ عالیہ اور شوہر رنبیر کپور نے 6 نومبر کو رات 12:05 کے قریب ایک بچی کا استقبال کیا۔