رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریبات دو دن تک جاری رہی تھیں اور اس دوران کپور اور بھٹ دونوں خاندانوں نے خوب مزے کیے۔ اب شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ عالیہ اور رنبیر نے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔ اگرچہ یہ ایک نجی تقریب تھی لیکن تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اب پھیل چکی ہیں۔
اب رنبیر عالیہ کی سنگیت تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ عالیہ اور رنبیر اپنی سنگیت کی تقریب میں چھیاں چھیاں گانے پر زبردست رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں جوڑے کو گلابی رنگ کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں عالیہ اور رنبیر مزے سے ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں ایک اور ویڈیو میں عالیہ اور کرن جوہر ' رادھا تیری چنری' میں رقص کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔